ناموس رسالت ؐ کے تحفظ کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائیگا،مولانا عبدالغفور

اسلام آباد(خبرنگار)جمعیت علمائے پاکستان کے زیراہتمام آل پارٹیز ختم نبوت کانفرنس کا اسلام آباد میں انعقاد ہواآل پارٹیز ختم نبوت کانفرنس میں سیکرٹری جنرل جے یو آئی مولانا عبدالغفورحیدری،علی محمد خان، ڈاکٹر ابوالخیر محمد زبیر رکن اسلامی نظریاتی کونسل علامہ افتخار حسین نقوی امیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر طارق سلیم سیکرٹری جنرل پاکستان عوامی تحریک خرم نواز گنڈاپور رکن اسلامی نظریاتی کونسل علامہ افتخار حسین نقوی اور دیگر نے خطاب کیاکانفرنس میں کہا گیا کہ ختم نبوت کے مسئلے پر پارلیمان نے سات ستمبر کو جو فیصلہ دیا پوری قوم اس کی محافظ ہے سات ستمبر 1974کا یوم فتح ختم نبوت ہے سپریم کورٹ نے ایک غلط فیصلہ دیا واپس لے لیا اچھی بات ہے وزارت مذہبی امور بہائیوں کو بطور مسلم فرقہ دعوت دے دیتی ہے یہ سلسلہ روکا جائے قادیانیت و بہائیت ایک ہی جیسے ہیں قادیانیوں کے حوالے سے آئینی و قانونی کسی بھی گنجائش کی کوشش کی گئی تومزاحمت کریں گے آل پارٹیز ختم نبوت کانفرنس میںسیکرٹری جنرل جے یو آئی مولانا عبدالغفور حیدری نے خطاب میں کہا کہ پاکستان اسلام کے لئے بنا مگر اقتدار پر سیکولر طبقہ قابض ہوگیا پہلی قانون سازی اسلام کے لئے کرنی ہے پہلا وزیر قانون ہندو کو بنادیا گیا پاکستان کے پہلے ہندو وزیر قانون نے اسلامی آئین کا ڈھانچہ تشکیل دینا تھا پاکستان کا پہلا وزیر خارجہ قادیانی سر ظفر اللہ کو بنا دیا گیاچھبیس سال تک آئین نہیں دیا گیا چند علما پارلیمان میں پہنچے تو اسلامی آئین بناپاکستان کا آئین اسلامی ہے مگر عملدرآمد نہیں ہورہا ہے قادیانیوں کے مسئلے پر پارلیمان کو علما نے قائل کیا قادیانی اپنے آپ کو اقلیت تسلیم کریں اقلیتوں کے حقوق لے لیں سابق گورنر سلمان تاثیر کے معاملے پر آصف علی زرداری کوپیچھے ہٹنے پر مجبور کیاووٹرز فارم سے حلف نامہ کا لفظ نکالا گیا تو نوازشریف سے واپس کرایا اس پارلیمان نے حلف نامہ بحال کیا پارلیمان اور سپریم کورٹ دونوں نے قادیانیوں کے ہمیشہ کے لئے غیر مسلم ہونے پر مہر لگادیں ۔

ای پیپر دی نیشن