سپریم کورٹ نے آئندہ ہفتے کیلئے ججز روسٹر جاری کر دیا ،چھ عدالتی بنچز تشکیل

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر)سپریم کورٹ نے آئندہ ہفتے کیلئے ججز روسٹر جاری کر دیا ،اسلام آباد کیلئے چھ عدالتی بنچز تشکیل دیدیے گئے ۔فیصل واڈا توہین عدالت کیس 12 ستمبر کو سماعت کیلئے مقرر کردیا گیا. چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسی کی سربراہی میں چار رکنی بنچ سماعت کرے گا۔نئے عدالتی سال کے پہلے ہفتے میں اہم مقدمات پر سماعت کیلئے چھ بنچز تشکیل دیدیے گئے ۔بینچ نمبر ایک چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کی سربراہی میں جسٹس عرفان سعادت، جسٹس نعیم اختر افغان، جسٹس شاہد بلال حسن پر مشتمل چار رکنی تشکیل دیا گیا تھا ۔ دوسرا عدالتی بنچ جسٹس منیب اختر،جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس سید احسن اظہر رضوی پر مشتمل ہے ۔بینچ نمبر 3 جسٹس یحیی آفریدی، جسٹس شاہد وحید اور جسٹس عقیل عباسی پر مشتمل ہے ۔چوتھے بنچ کی سربراہی جسٹس امین الدین خان کریں گے جبکہ جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس عائشہ اے ملک بھی بنیچ کا حصہ ہیں ۔ بینچ نمبر 5 کے سربراہ جسٹس جمال مندوخیل ہوں گے جبکہ جسٹس مسرت ہلالی اور جسٹس ملک شہزاد احمد خان بھی بنیچ کا حصہ ہیں ۔بینچ نمبر 6 میں ایڈہاک ججز جسٹس سردار طارق مسعود اور جسٹس مظہر عالم میاں خیل شامل ہیں۔عدالت عظمی نے فیصل واوڈا اور مصطفی کمال کیخلاف توہین عدالت کیس کو 12ستمبر کیلئے سماعت کیلئے مقرر کردیا. فیصل واووڈا اور مصطفی کمال نے سپریم کورٹ سے غیر مشروط معافی مانگ لی تھی،فیصل واڈا ،مصطفی کمال نے اپنی پریس کانفرنس میں اعلی عدلیہ کے ججز پر تنقید کی تھی.چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسی کی سربراہی میں چار رکنی بینچ سماعت کرے گا۔جسٹس عرفان سعادت ،نعیم اختر افغان ،جسٹس بلال حسن بینچ میں شامل ہیں۔سپریم کورٹ میں نئے عدالتی سال کی تقریب نو ستمبر کو منعقد ہوگی جبکہ تیرہ ستمبر کو اعلی عدلیہ میں ججز کے تقرر کیلئے رولز میکنگ کمیٹی کا اجلاس ہوگا ۔

ای پیپر دی نیشن