کسی طرح بھی پرامن سیاسی سرگرمیوں کے خلاف نہیں ،سینٹر عرفان صدیقی

اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے) پاکستان مسلم لیگ(ن)کے سینئر رہنما اور سینٹ میں پارلیمانی پارٹی کے قائد سینٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ آج سینیٹ کی طرف سے منظور کردہ پرامن اجتماع اور امن عامہ کا بل (Peaceful Assembly and public Order Act 2024) کسی طرح بھی پرامن سیاسی سرگرمیوں کے خلاف نہیں ہے۔ اس کے برعکس یہ قانون پر امن سیاسی سرگرمیوں کی حوصلہ افزائی کرتا اور انہیں ضروری سہولیات فراہم کرتا ہے۔ پارلیمنٹ ہاس کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آئین اجتماع کی بے مہار آزادی کو تسلیم نہیں کرتا۔ اس سلسلے میں آرٹیکل 16 بہت واضح ہے۔ عرفان صدیقی نے کہا کہ اجتماع کی آزادی کا مطلب یہ ہرگز نہیں کہ اسلام آباد کے 25 لاکھ شہریوں کی زندگی اجیرن بنا دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ اس قانون کا اطلاق ہر طرح کے اجتماعات پر ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے یہاں دنیا بھر کے سفارت خانے قائم ہیں۔ حالت یہ ہے کہ کوئی نہ کوئی گروہ اچانک اٹھ کرشہر کو یرغمال بنا لیتا ہے۔ چاروں صوبوں میں ایسے قوانین پہلے سے موجود ہیں جبکہ اسلام آباد میں ایسا کوئی قانون نہیں تھا۔ عرفان صدیقی نے کہا کہ پیپلز پارٹی ایم کیو ایم، عوامی نیشنل پارٹی، بلوچستان عوامی پارٹی اور متعدد آزاد ارکان نے اس قانون کی حمایت کی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

مولانا محمد بخش مسلم (بی اے)

آپ 18 فروری 1888ء میں اندرون لاہور کے ایک محلہ چھتہ بازار میں پیر بخش کے ہاں پیدا ہوئے۔ ان کا خاندان میاں شیر محمد شرقپوری کے ...