سب کو یوم دفاع کو "یوم وفا" کے طور پر منانے کا عہد کرنا چاہیے، عبدالعلیم خان

Sep 06, 2024

اسلام آباد(خبرنگار) صدر استحکام پاکستان پارٹی اور وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے 6ستمبر کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اس سال ہم سب کو یوم دفاع کو "یوم وفا" کے طور پر منانے کا عہد کرنا چاہیے کیونکہ افواج پاکستان ساری قوم کا فخر ہے اور "سپا ہ سے وفا"میں ہی وطن عزیز کی بقا مضمر ہے۔ عبدالعلیم خان نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ 6ستمبر1965کو بہادر افواج نے دشمن کو سبق سکھاتے ہوئے جرات اور بہادری کی جو داستانیں رقم کیں انہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا  دریں اثنا صدر استحکام پاکستان پارٹی اور وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے اسلام آباد میں پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی و صوبائی وزیر سید صمصام علی بخاری نے ملاقات کی جس میں مختلف باہمی و سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر صدراستحکام پاکستان پارٹی عبدالعلیم خان نے سید صمصام علی بخاری کو پارٹی کا سینئر نائب صدر نامزد کیا اور انہیں نوٹیفکیشن دیتے ہوئے ان کے لئے مثبت خواہشات کا اظہار کیا۔  

مزیدخبریں