پانی بوتلوں پر پابندی، سندھ حکومت نے خود ہی احکامات کی دھجیاں اڑا دیں

Sep 06, 2024

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پبلک اکاؤنٹس کمیٹی برائے داخلہ کے اجلاس میں سندھ حکومت کی جانب سے پلاسٹک کی پانی کے بوتلوں پر پابندی کے احکامات کی دھجیاں اڑا دی گئی ہیں۔ پبلک اکائونٹس کمیٹی کے اجلاس میں شریک افسران و حکومتی شخصیات کیلیے پلاسٹک کی پانی کی بوتلوں کا استعمال کیا گیا اور شرکا نے ان کا استعمال بھی کیا۔ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس نثار کھوڑو کی زیر صدارت ہوا جس میں سیکریٹری داخلہ آئی جی سندھ سمیت پولیس کے اعلی حکام شریک ہوئے جبکہ آئی جی سندھ نے مختلف امور پر بریفنگ بھی دی۔

مزیدخبریں