چین کی انفارمیشن ٹیکنالوجہ سے استفادہ ، امریکہ سے تجارت بڑھانا چاہتے، گورنر سندھ 

 کراچی (اسٹاف رپورٹر) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے امریکہ کے نئے تعینات قونصل جنرل اسکاٹ اربام نے گورنرہاؤس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں دو طرفہ تعلقات میں سفارت کاری کے کردار، تجارت میں اضافہ، سرمایہ کاری سمیت دلچسپی کے دیگر امور پر گفتگو ہوئی۔ گورنر سندھ نے قونصل جنرل کو نئی زمہ داری پر مبارک باد دی اور ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔ اس موقع پر گورنرسندھ نے کہا کہ صوبہ میں سرمایہ کاری اور تجارت میں اضافہ کے لئے قونصل جنرل کا اہم کردار ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ صوبہ کا پائیدار امن سرمایہ کاری کے لئے انتہائی مفید ہے جبکہ سرمایہ کاروں کو ایس آئی ایف سی کے ذریعہ بھرپور تعاون فراہم کیا جا رہا ہے۔ گورنرسندھ نے کہا کہ امریکہ سے سرمایہ کاری اور تجارت میں اضافہ کے خواہشمند ہیں۔ امریکہ کے قونصل جنرل نے کہا کہ صوبہ کے پر امن ماحول نے متاثر کیا۔ یہاں کے لوگوں کا خلوص شاندار ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاک امریکہ دو فطری اتحادی ہیں۔ پاکستان کو خوشحال دیکھنا چاہتے ہیں۔دریں اثناء گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے چین کے سفیرجیانگ زائیڈونگ نے گورنرہائوس میں ملاقات کی ۔ ملاقات میں پاک چین دو طرفہ تعلقات، سی پیک منصوبہ، صوبہ میں چین کی سرمایہ سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ اس موقع پر گورنرسندھ نے کہا کہ پاک چین دوستی ہمالیہ سے بلند اور سمندر سے گہری ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین کی ترقی کے ماڈل سے استفادہ حاصل کرنا چاہتے ہیں اس ضمن میں سی پیک منصوبہ میں سرکلر ریلوے کی تکمیل خطہ کے لئے اہم ثابت ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ صوبہ میں پائیدار امن سرمایہ کاری کے لئے انتہائی مفید ثابت ہو رہا ہے۔انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبہ میں چین کی مدداور معاونت سے تیز ترین ترقی یقینی ہے۔ چین کے سفیر نے کہا کہ ہیگرنگ گروپ قابل تجدید توانائی کے شعبہ میں سرمایہ کاری کا خواہشمند ہے۔ ہیگزنگ گروپ انورٹرز اور بیٹریز کی تیاری کا پاکستان میں پہلا چینی ادارہ ہوگا۔گورنرسندھ نے چین کے سفیر کو جناح کیپ اور شال بھی دی ۔ چین کے سفیر نے شجر کاری مہم کے تحت گورنر ہاس میں پودا بھی لگایا ۔ بعد ازاں گورنر سندھ نے چین کے سفیر کے ہمراہ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ گورنرہاس کے ذریعہ دونوں ممالک کے سرمایہ کاروں کو بھرپور تعاون فراہم کریں گے اس ضمن میں چین کے سفیر نے اپنے قونصل جنرل کو ہدایت دی ہے کہ وہ گورنرہا س سے رابطہ میں رہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم اور آرمی چیف کے وژن کے مطابق معاشی ترقی کے لئے ہم سب نے مل کر کام کرنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ بات خوش آئند ہے کہ چین کے سفیر کو ہماری مشکلات کا بخوبی معلوم ہے اور وہ اس ضمن میں ہمارے ساتھ بھرپور تعاون بھی کرنا چاہتے ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج کی ملاقات میں چین کے سفیر سے سی پیک منصوبہ کے حوالہ سے بھی تفصیلی بات چیت ہوئی ہے۔ہم چاہتے ہیں کہ سی پیک منصوبہ جلد سے جلد مکمل ہو اور اس میگا منصوبہ کے تحت جاری دیگر تمام منصوبے بھی مکمل ہو ں ۔ چین کے سفیر نے یقین دلایا ہے کہ چین کی مزید سرمایہ کاری کے لئے وہ ہمارے ساتھ کام کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ چین کے سرمایہ کاروں کے سیکیورٹی کے حوالہ سے تمام تحفظات کو دور کیا جائے گا انہیں بھرپور سیکیورٹی فراہم کی جائے گی اس ضمن میں وزیراعظم اور آرمی چیف بھی یہی چاہتے ہیں کہ چین کے سرمایہ کاروں کو بھرپور سیکیورٹی فراہم کی جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ سرمایہ کاری اور بزنس میں اضافہ یقینی بنایا جا سکے ۔ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ پاک چین دو طرفہ رتعلقات نہ صرف حکومتی بلکہ یہ عوامی سطح بھی پر انتہائی مضبوط اور مستحکم ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ چین کے سفیر نے آئی ٹی کلاسز کی تعریف کرتے ہوئے گورنراینیشیٹیو کے تحت جاری تمام منصوبوں کو بھی سراہا ہے ۔ چین کے سفیر نے کہا کہ صوبہ میں آکر بہت خوشی محسوس کررہا ہوں ۔ کراچی معاشی حب ہے۔ دوطرفہ تعاون کے لئے بھرپور معاونت فراہم کریں گے ۔ بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح  کے تاریخی کمرہ کا دورہ کیا ہے قائد اعظم کو چینی قوم عزت و تکریم کی نگاہ سے دیکھتی ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاک چین دوطرفہ تعلقات تاریخ ساز ہیں۔ دو نوں ممالک کی لیڈر شپ کے وژن کے مطابق بھرپور اقداما ت یقینی بنائے جارہے ہیں ۔ 

ای پیپر دی نیشن