مسئلہ فلسطین پر امریکہ ڈبل گیم اور منافقت کررہا ہے،لیا قت بلو چ

اسلام آباد(خبرنگار)نائب امیر جماعت اسلامی، سیکرٹری جنرل ملی یکجہتی کونسل لیاقت بلوچ سے فلسطین حماس کے مرکزی رہنما ڈاکٹر خالد قدومی نے فون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا مسئلہ فلسطین پر امریکہ ڈبل گیم اور منافقت کررہا ہے، اور بعض عالمی رہنماں کے دبا میں آکر پوری دنیا کو ہی دھوکہ دے رہا ہے۔ نیتن یاہو فلسطینیوں کے لیے ؛ہی نہیں خود اسرائیلیوں کے لیے بھی تباہی کا باعث بن گیا ہے۔ فاشسٹ نیتن کے خلاف اسرائیلی یہودی بھی اٹھ کھڑے ہوئے ہیں۔ اقوامِ متحدہ کے فیصلے اور سیکرٹری جنرل کے مطالبات ہوا میں تحلیل ہورہے ہیں۔ فلسطینیوں پر بمباری، جنگی جرائم عروج پر اور فلسطینیوں کی ٹارگیٹڈ نسل کشی ہورہی ہے۔ عالمِ اسلام کی قیادت کو بیت المقدس قبلہ اول اور فلسطینیوں سے ہمدردی تو بہت ہے لیکن اس ہمدردی کا کیا حاصل جو بیت المقدس کے دشمن کو ظلم اور قتل و غارت گری سے نہ روک سکے۔ 

ای پیپر دی نیشن