لاہور ہائیکورٹ کا چیئرمین نادرا کو ہٹانے کا حکم

لاہور ہائیکورٹ نے چیئرمین نادرا لیفٹیننٹ جنرل منیر افسر کو ہٹانے کا حکم دے دیا۔لاہور ہائیکورٹ نے چیئرمین نادرا کی تقرری کے خلاف درخواست منظور کرتے ہوئے لیفٹیننٹ جنرل منیر افسر کی تعیناتی کالعدم قرار دے دی۔شہری اشبا کامران نے چیئرمین نادرا منیر افسر کی تقرری کو چیلنج کر رکھا تھا، جسٹس عاصم حفیظ نے اشبا کامران کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنایا۔درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ نگران حکومت نے نادرا قانون میں ترامیم کر کے حاضر سروس آرمی افسر کی تقرری کی منظوری دی، نگران حکومت مستقل پالیسی معاملات میں مداخلت نہیں کر سکتی۔درخواست میں استدعا کی گئی تھی لاہور ہائیکورٹ نادرا ترمیمی رولز کو کالعدم قرار دے، عدالت حاضر سروس فوجی افسر کی بطور چیئرمین نادرا تقرری کالعدم قرار دے۔

ای پیپر دی نیشن