ہم آج بھی پاک افواج کی لازوال قربانیوں اور دفاع وطن پر فخر کرتے ہیں:صدر پاکستان مسلم لیگ ن مدینہ منورہ

Sep 06, 2024 | 15:00

(   نمایندہ نوائے وقت  مدینہ منورہ )آج 06 ستمبر  یوم دفاع و شہداء کے موقع 1965 کے غازیوں اور شہدا کو سلام عقیدت پیش کیا جارہا ہے۔ان خیالات کا اظہار  صدر مسلم لیگ ن مدینہ منورہ جاوید اقبال بٹ نے کرتے  ہوئے کہا کہ الحمد للہ وطن کا دفاع میں بھی ہمارے خاندان نے بھی  اپنا حصہ ڈالا اور اج بھی  ہماری دوسری نسل  افواج پاکستان میں خدمت سرانجام  دے رہی ہے۔ میرے والد مرحوم سکواڈرن لیڈرمحمد صادق بٹ نے پاک فضائیہ میں 1965 اور 1971 کی جنگ میں حصہ لیا اور تمغہ بصالت حاصل کیا۔میرے سسر صوبیدار غلام سرور مرحوم نے سیکنڈ ورلڈ واراور 1965 کی جنگ میں حصہ لیا۔ ان کا ایک پوتا سابق ممبر صوبائی اسمبلی پبجاب بھی رہا ہے۔میرے بہنوئی کرنل محمد مسعود نے 1965 اور 1971 کی جنگ لڑی۔  71 کی جنگ میں مشرقی پاکستان  جنگی قیدی بن کر کیمپ نمبر 45 میں رہے۔ آج انکا بیٹا میرا بھانجا بریگیڈیر  پروفیسر ڈاکٹر آصف مسعود  کمپوٹر ٹیکنالوجی ہیں۔  جوکہ نسٹ nust ملڑی کالج آف سگنل راولپنڈی میں Dean ہیں۔ میرے 03 ماموں  پاک آرمی میں  رہے۔جنہوں نے  1965 اور 1971 کی جنگیں لڑی، ایک کیولری  ٹینک رجمنٹ میں توپ خانہ اور ایک سگنل رجمنٹ میں تھے۔ اب ایک مامون کا بیٹا پاکستان آرمی میں اپنی خدمات سرانجام دے رہا ہے۔ جبکہ ایک اور بھانجا کرنل ستارہ جرات کرنل فواد اکرم  جس نے اقوام متحدہ کی امن فوج میں ایک معرکہ میں یہ تغمہ حاصل کیا جبکہ ان کہ والد بریگیڈیر محمد اکرم  سابق صدر پاکستان ضیا الحق کہ ایوان صدر 9 سال اسپیشل اسٹنٹ ٹو کمپلین کہ انچارج تھے   اور آج ہم سب اپنے  تمام شہدا اور غازیوں کو اور ان کے خاندانوں  کو سلام پیش کرتےہیں اور   پاک افواج کی لازوال قربانیوں اور دفاع وطن پر فخر کرتے ہیں۔

مزیدخبریں