رائیڈ کینسل کرنے پر رکشہ ڈرائیور نے خاتون کو تھپڑ جڑ دیا، ویڈیو وائرل

بھارت کے شہر بنگلورو میں ایک رکشہ ڈرائیور نے خاتون کو رائیڈ کینسل کرانے پر طمانچہ دے مارا جس کی ویڈیو بھی منظرِ عام پر آگئی۔


بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق نیتی نامی خاتون نے سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر دو ویڈیوز شیئر کیں جس میں رکشہ ڈرائیور خاتون سے بدسلوکی کررہا ہے اور ساتھ کہتا ہے کہ گیس کے پیسے کون دے گا، میرے رکشے کی گیس ضائع ہوئی ہے۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ رکشہ ڈرائیور خاتون کو رائیڈ کینسل کروا کر دوسرے رکشے میں بیٹھنے پر باتیں سنا رہا ہے اور ساتھ نامناسب الفاظ کا استعمال کررہا ہے جس پر خاتون اسے پولیس اسٹیشن لے جانے کی دھمکی دیتی ہیں۔دھمکی سن کر ڈرائیور آپے سے باہر ہوجاتا ہے اور اصرار کرتا ہے کہ ابھی تھانے چلو۔خاتون کہتی ہیں کہ آپ لوگ بھی تو رائیڈ کینسل کردیتے ہیں، میں نے کردی تو کیا ہوا، آپ تمیز سے بات کریں، اتنے میں ڈرائیور خاتون کا فون لینے کی کوشش کرتے ہوئے اسے تھپڑ ماردیتا ہے۔تاہم رپورٹس کے مطابق رکشہ ڈرائیور کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔

خاتون نے رائیڈ کیوں کینسل کی تھی؟

نیتی نامی لڑکی نے معاملے سے متعلق بتایا کہ میں نے اور میری سہیلی نے بیک وقت رکشہ کی رائیڈ بُک کروائی، میری دوست رکشے سمیت پہلے آگئی اس لیے میں نے اپنی رائیڈ کینسل کردی۔

نیتی کے مطابق دو رائیڈ اس لیے بُک کروائی گئی تھیں تاکہ کلاس سے دیر نہ ہوجائے کیونکہ کبھی کبھی رکشہ آنے میں دیر ہوجاتی ہے

ای پیپر دی نیشن

عالمی یوم جمہوریت اور پاکستان 

جمہوریت آزاد،مضبوط اور خوشحال وفاقی ریاست کی ضمانت ہے۔جمہوریت عوامی خواہشات کے مطابق نظام ریاست کی تشکیل کا نظام ہے۔ یہ ...