اسرائیلی افواج کا 10 روزہ آپریشن کے بعد جنین سے انخلاء

اسرائیلی افواج نے جنین کا 10 روز سے جاری محاصرہ ختم کر دیا۔

فلسطینی خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ اسرائیلی افواج نے مغربی کنارے کے شہر جنین اور اس کے پناہ گزین کیمپ سے محاصرہ ختم کر کے چلی گئی۔

اسرائیلی افواج کے انخلاء کے بعد ہر جانب تباہی کے آثار دکھائی دے رہے ہیں جبکہ مغربی کنارے کے دیگر شہروں میں اسرائیلی افواج کی چھاپہ مار کارروائیاں جاری ہیں۔

فلسطینی محکمۂ صحت کا کہنا ہے کہ جنین میں جاری 10 روزہ آپریشن کے دوران 21 فلسطینی شہید ہوئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق تل الحوا میں ایک گھر پر ہونے والے اسرائیلی حملے میں ماں بیٹی شہید اور کئی افراد زخمی ہو گئے۔

فلسطینی خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ غزہ سٹی، رفح اور وسطی پناہ گزین کیمپوں پر اسرائیلی حملے جاری ہیں۔

غزہ سٹی میں صبح 2 اسرائیلی حملوں میں 9 فلسطینی شہید اور 10 زخمی ہوئے، رفح شہر کے مختلف علاقوں میں ملبے سے 6 فلسطینیوں کی لاشیں ملی ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق وسطی غزہ کے مغازی کیمپ میں ایک رہائشی مکان پر بمباری کے نتیجے میں ایک فلسطینی شہید جبکہ النصیرات پناہ گزین کیمپ میں ہونے والے اسرائیلی حملے میں ایک فلسطینی شہید اور کئی زخمی ہوئے۔

ادھر اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ رات گئے جنوبی لبنان میں حزب اللّٰہ کے ہتھیاروں کے ڈپو سمیت متعدد اہداف کو نشانہ بنایا ہے۔

واضح رہے کہ مسلسل پانچویں روز تل ابیب سمیت دیگر اسرائیلی شہروں میں حکومت مخالف احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔ مظاہرین کا غزہ میں قید اسرائیلیوں کی فوری رہائی کے لیے معاہدہ طے کرنے پر زور دے رہے ہیں

ای پیپر دی نیشن