دو روز فی تولہ سونے کی قیمت میں 3 ہزار 400 روپے کا اضافہ ہوگیا

 عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، عالمی منڈی میں سونے کے نرخ بڑھنے پر پاکستان میں بھی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوگیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ ہونے کے باعث پاکستان میں بھی سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک ہزار 400 روپے کا اضافہ ہوگیا ہے۔ فی تولہ سونے کی قیمت بڑھنے کے بعد مقامی صرافہ بازاروں میں نئی قیمت 2 لاکھ 63 ہزار500 روپے ہو گئی ہے۔ اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت میں1200 روپے کا اضافہ ہوا۔ جس کے بعد نئی قیمت 2 لاکھ 25 ہزار 908 روپے ہوگئی ہے۔ یاد رہے گزشتہ روزی تولہ سونے کی قیمت میں 2 ہزار روپے اضافہ ہوا تھا۔ عالمی سطح پر فی اونس سونے کی قیمت میں 15 ڈالر کا اضافہ ہوا جس کے بعد نئی قیمت 2518 ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔  اسٹیٹ بینک نے نئے نوٹوں کی سیریز کے مقابلے کے نتائج جاری کردیے اور نئے کرنسی نوٹوں کے ڈیزائنز کو شارٹ لسٹ کرلیا۔ اعلامیے کے مطابق اسٹیٹ بینک نے 10 سے 5 ہزار روپے کے نئے نوٹوں کے ڈیزائن کو شارٹ لسٹ کیا ہے۔ 500 روپے کے دو نوٹوں میں محترمہ فاطمہ جناح کا نوٹ شارٹ لسٹ کیا گیا ہے، ایک ہزار کے نوٹ پر لیاقت علی اور ان کے مکے کا نشان ہے اور پچھلی طرف ہاتھوں کی زنجیر موجود ہے۔ شارٹ لسٹ کیے گئے کرنسی نوٹوں کے ڈیزائنز میں 10، 20، 100، 500 اور 5 ہزار کے نوٹوں پر قائد اعظمؒ کی تصویر آویزاں ہے۔ شارٹ لسٹ کیے گئے ڈیزائنز کو بین الاقوامی ڈیزائنروں کے پاس بھیجا جارہا ہے جو ڈیزائنوں کو دیکھ کر فائنل کریں گے۔ دوسری جانب اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے کہا کہ اگست میں مہنگائی کی شرح 9.64 فیصد کے ساتھ 34ماہ کی کم ترین سطح تک گئی ہے، ٹی بلز میں سرمایہ کاروں کی ایک سالہ مدت نیلامی میں بھی دلچسپی بڑھی۔ اے آر وائی نیوز کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا کہنا ہے کہ اسٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی کا اعلان 12ستمبر کو ہوگا ، اگست میں مہنگائی کی شرح 34 ماہ کی کم ترین سطح تک گئی، اگست میں مہنگائی کی شرح 9.64 فیصد رہی، اگست 2023 میں مہنگائی کی شرح 27.38 فیصد تھی۔ ٹریژری بلز میں سرمایہ کاروں کی ایک سالہ مدت نیلامی میں بڑی دلچسپی رہی، نیلامی میں 700 ارب ہدف سے زائد 835 ارب کے بلز فروخت ہوئے۔ 3 ماہ مدت کے ٹی بلز کی کٹ آف ایلڈ 1بیس پوائنٹ کم ہوکر 17.47 فیصد رہی۔ 6 اور 12ماہ مدت کے ٹی بلز کی کٹ آف ایلڈ برقرار رہی، 6 ماہ مدت کے ٹی بلز کی کٹ آف ایلڈ 17.73 فیصد پر آگئی ہے۔

ای پیپر دی نیشن