کراچی سے اسلام آباد جانے والے نجی ایئرلائن کے طیارے سے پرندہ ٹکرا گیا

کراچی سے اسلام آباد جانے والے نجی ایئرلائن کے طیارے سے پرندہ ٹکرا گیا۔

ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق پی اے 208 پرواز سے پرندہ ٹیک آف کیلئے رن وے پر دوڑتے ہوئے ٹکرایا، پرندہ ٹکراتے ہی کپتان نے ایمرجنسی بریک لگادی جس سے مسافروں کو جھٹکے لگے۔

ایئرلائن ذرائع کا کہنا ہے کہ طیارے کو کپتان واپس پارکنگ میں لے آیا۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ مسافروں کو طیارے سے اتار کر پرواز کو منسوخ کردیا گیا

ای پیپر دی نیشن

مولانا محمد بخش مسلم (بی اے)

آپ 18 فروری 1888ء میں اندرون لاہور کے ایک محلہ چھتہ بازار میں پیر بخش کے ہاں پیدا ہوئے۔ ان کا خاندان میاں شیر محمد شرقپوری کے ...