شعیب ملک نے عائشہ صدیقی کو طلاق نامہ بھجوا دیا ہے۔ 

Apr 07, 2010 | 14:35

سفیر یاؤ جنگ
ایک بھارتی ٹی وی کے مطابق شعیب
ملک کی جانب سے طلاق نامے کے کاغذات بھارتی پولیس کمشنرکے حوالے کر دئیے گئے ہیں۔ صدیقی خاندان کے دوست ڈاکٹرشمس بابرنے بھارتی ٹی وی کو تصدیق کی ہے کہ شعیب ملک نے عائشہ صدیقی کو طلاق دیدی ہے۔بھارتی ٹی وی کے مطابق صدیقی خاندان نے شعیب ملک کیخلاف ایف آئی آرواپس لے لی ہے۔ ادھر پاکستان میں صدیقی خاندان کے وکیل بیرسٹر فاروق حسن نے بھی کہا ہے کہ شعیب نے عائشہ کو طلاق نامہ بھجوا دیا ہے۔
 اس سے پہلے وفاقی وزیر کھیل اعجاز جاکھرانی نے شعیب ملک سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا۔ انہوں نے شعیب ملک کو کسی بھی مسئلے پر وزارت کھیل سے رابطہ کرنے کی ہدایت کی۔ اعجاز جاکھرانی کا کہنا تھا کہ حکومت شعیب ملک کے ساتھ ہے اور اس کی ہرممکن مدد کرے گی۔ دوسری جانب حیدر آباد دکن میں ہونے والی شادی کی تقریب میں شرکت کیلئے شعیب کے اہلخانہ کے پانچ افراد بھارت جا رہے ہیں۔ باراتیوں میں شعیب ملک کی والدہ فاروق بی بی، بہن شازیہ عمران، بھائی عدیل ملک اور بھانجیاں میمونہ اور زینب شامل ہیں۔ شعیب ملک کے اہلخانہ لاہور سے پی آئی اے کی پرواز پی کے ٹو سیون زیرو کے ذریعے دن اڑھائی بجے بھارت روانہ ہوں گے۔ ایک اطلاع کے مطابق شعیب کے اہلخانہ شادی کی شاپنگ کیلئے دبئی رکیں گے، جہاں سے وہ بھارت روانہ ہوں گے
مزیدخبریں