”عدلیہ سے اچھے تعلقات!

مکرمی! وزیراعظم جناب یوسف رضا گیلانی گاہے بگاہے فرماتے رہتے ہیں کہ ان کے عدلیہ سے اچھے تعلقات ہیں ایک سیاسی اور جمہوری حکومت کا عدلیہ کے ساتھ اچھے تعلقات کا کیا جواز اور اس کا بار بار ذکر کرتا ایک سیاسی حکومت کے لئے کسی طرح بھی مناسب نہیں۔ خاص طورپر ان حالات میں جب حکومت کے خلاف کثیر تعداد میں بدعنوانی اور کرپشن کے مقدمات زیر سماعت ہیں۔ مےں آپ کی وساطت سے جناب وزےراعظم صاحب سے ےہ گزارش کرتا ہوں کہ وہ عدلےہ کے ساتھ اچھے تعلقات کا ذکر نہ کرےں عدالےہ اےک باوقار اور آزاد ادارہ ہے اسے پوری آزادی سے کام کرنے دےں۔شیخ محمد اشرف قصور

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...