واشنگٹن میں امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ القاعدہ کی حمایت یافتہ تنظیم حرکت الجہاد کے کمانڈرالیاس کشمیری کے بارے میں اطلاع دینے یا اس کی گرفتاری میں مدد دینے والے کو پچاس لاکھ امریکی ڈالر انعام دیا جائے گا، امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق الیاس کشمیری دوہزارچھ میں کراچی میں امریکی قونصل خانہ پر حملے میں مطلوب ہے،اس کے علاوہ وہ پاکستان اور بھارت میں ہونے والے دہشتگردی کے متعدد واقعات میں بھی ملوث ہے،محکمہ خارجہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ حرکت الجہاد افغانستان میں طالبان کو افرادی قوت بھی فراہم کرتا ہے