جاپان نے فوکوشیما جوہری ری ایکٹر سے تابکاری کا اخراج روک دیا

ٹوکیو (آن لائن) جاپان نے فوکوشیما سے تابکاری کا اخراج روک لیا ہے جس سے سمندری خوراک اور علاقے کے لوگوں کی زندگیاں بچ گئی ہیں۔ ترجمان ٹوکیو الیکٹرک پاور کمپنی کے مطابق ورکرز کی دن رات کی انتھک محنت کے بعد فوکوشیما نیوکلیئر پلانٹ سے سمندر میں ہونے والے تابکاری اخراج کو روک لیا گیا ہے۔ ری ایکٹرز کو ٹھنڈا رکھنے کیلئے کئی چیلنجز کا سامنا ہے۔ ایک ری ایکٹرز میں نائٹروجن گیس ہے۔ جس سے ہائیڈروجن کے پھٹنے کے انتہائی کم امکانات رہ جائیں گے۔

ای پیپر دی نیشن