صدر آصف علی زرداری کا مولانا فضل الرحمان سے ٹیلی فون پررابطہ، قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کے بائیکاٹ کا فیصلہ واپس لینے کی درخواست ۔

Apr 07, 2012 | 10:19

سفیر یاؤ جنگ
صدرآصف علی زرداری نے گورنر ہاؤس لاہور سے مولانا فضل الرحمان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور انہیں قائل کرنے کی کوشش کی ہے کہ وہ قومی سلامتی کمیٹی کے حوالے سے اپنے فیصلے میں لچک پیدا کریں ۔صدر زرداری کا یہ بھی کہنا تھا کہ قومی سلامتی کمیٹی کے ہونے والے فیصلوں میں تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین کی شرکت اور کیے جانیوالے فیصلوں سے ملکی معاملات میں یکجہتی کا تاثر پیدا ہو گا ۔صدر مملکت نے کہا کہ نیٹو سپلائی کے حوالے سے کسی بھی فیصلے میں مولانا فضل الرحمان کی شرکت لازمی ہے جبکہ مولانا فضل الرحمان نے صدر کو یقین دہانی کرائی کہ انکی جماعت تمام ملکی ایشوز پر متفقہ فیصلوں کی حامی ہے اور وہ اپنی جماعت کا اجلاس بلا کر کوئی فیصلہ کریں گے جس سے حکومت کو آگاہ کردیا جائے گا۔
مزیدخبریں