گلگت ميں کشیدگی کے باعث پانچويں روز بھی کرفيو نافذ ہے جبکہ امن و امان قائم رکھنے کے لئے چوتھے روزبھی موبائل سروس بند ہے۔

گلگت ميں گزشتہ روز دو گھنٹے کی نرمی کے بعد آج پانچويں روز بھی کرفيو نافذہے جبکہ شہر ميں امن و امان قائم رکھنے کے لئے پوليس اورفوج کا گشت جاری ہے۔ پورے گلگت بلتستان کے لئے ہر قسم کی ٹرانسپورٹ معطل ہے جس کی وجہ سے اشيائے خوردونوش،سبزی اور پٹروليم مصنوعات کی فراہمی متاثر ہو رہی ہے.گلگت بلتستان کے اضلاع ميں امن و امان قائم رکھنے کيلئے چوتھے روزبھی موبائل سروس بند ہے.ادھر اسکردو ميں سانحہ چلاس کے خلاف پانچويں روز بھی ہڑتال اور پر امن مظاہرے جاری ہيں.گزشتہ رات سکيورٹی فورسز کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے تينوں مظاہرين کی حالت خطرے سے باہربتائی گئی ہے جبکہ شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر نگرانی سخت کردی گئی ہے.

ای پیپر دی نیشن