ملک کے زیادہ ترحصوں میں موسم خشک اورگرم رہے گا تاہم مالا کنڈ ڈویژن میں چند ایک مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

Apr 07, 2012 | 12:44

سفیر یاؤ جنگ
محمکہ موسمیات نےآئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے اکثرعلاقوں میں گرمی کی شدت برقرار رہنے کی پیش گوئی کی ہے تاہم مالاکنڈ ڈویژن میں ہلکی بارش کا امکان ہے۔گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بھی بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہا البتہ مالا کنڈ،بالائی پنجاب، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند ایک مقامات پر تیز ہواؤں اور گرچ چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش نور پور تھل میں ریکارڈ کی گئی جبکہ گزشتہ روز سب سے زیادہ گرمی نواب شاہ میں پڑی جہاں درجہ حرارت چوالیس سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا اس کے علاوہ اسلام آباد میں بتیس،لاہور چونتیس،کوئٹہ ستائیس،مظفر آباد بتیس، ملتان سینتیس،کراچی سینتیس،پشاور تئیس، گلگت ستائیس، مری اکیس اور فیصل آباد میں پینتیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
مزیدخبریں