”ریپڈ بس منصوبے کے دوران دکانیں گرائی گئیں، حکومت معاوضہ دے“

لاہور (کامرس رپورٹر) فیروز پور روڈ ٹریڈز ویلفیئرایسوسی ایشن کے صدر میاں اکبر رشید نے پنجاب حکومت سے اپیل کی کہ ریپڈ بس منصوبے کے باعث جن تاجروں کی دکانیں گرائیں گئیں ان کو معاوضے کی ادائیگی کی جائے یہ بات انہوں نے اجلاس میں کہی جس میں شیخ حبیب احمد، چوہدری بشیر، سید خالد کاظمی، مظہر ساجد بٹ، محمد یوسف، ملک جاوید، انجینئر فیاض، ایثار، بشیر چوہدری، خادم، کاشف معراف، میاں خلیل اور شیخ عارف موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ فیروز پور روڈ پر پارکنگ کی جگہ کم پڑ گئی۔ حکومت پارکنگ پلازے تعمیر کرے۔ فیروز پور روڈ پر 3 مزید روڈ کٹ بنائے جائیں تاکہ تاجروں، صارفین اور ملحقہ آبادیوں کے رہائشیوں کے لئے آسانی پیدا ہو سکے۔

ای پیپر دی نیشن