آسٹن (اے پی پی) امریکی سائیکلسٹ لانس آرمسٹرانگ انٹرنیشنل سوئمنگ فیڈریشن کے اعتراض کے باعث ماسٹرز ساﺅتھ سینٹرل زون سوئمنگ چیمپئن شپ سے دستبردار ہو گئے۔ آرمسٹرانگ نے بطور تیراک بین الاقوامی کھیلوں میں واپسی کا فیصلہ کیا اور شیڈول کے مطابق انہوں نے آئندہ ہفتے آسٹن میں منعقد ہونے والی سوئمنگ چیمپئن شپ میں شرکت کرنی تھی۔