دوستوں سے شرط لگانے والے نوجوان نے چلتی ٹرین سے چھلانگ لگا دی، ٹانگیں، پسلیاں ٹوٹ گئیں

Apr 07, 2013

لاہور (اپنے نمائندے سے) کینٹ ریلوے سٹیشن پر دوستوں سے شرط لگانے کے شوق میں 20 سالہ نوجوان ٹرین سے کود گیا۔ کراچی جانے والی نائٹ کوچ پر احسن دوستوں کے ساتھ شرط لگا کر بیٹھ گیا جہاں اس کی آنکھ لگ گئی ٹرین کراچی کیلئے روانہ ہوئی تو احسن کی آنکھ کھلی اور وہ گھبرا گیا اور چھلانگ لگا دی جس سے اس کی ٹانگیں اور پسلیاں ٹوٹ گئیں۔ ہسپتال میں حالت خطرے سے باہر ہے۔

مزیدخبریں