چیمپئنز ٹرافی : پاکستان بھارت میچ کے ٹکٹوں کی فروخت شروع

 دبئی (آئی اےن پی) چیمپئنز ٹرافی کرکٹ میں روایتی حریف پاکستان، بھارت اور آسٹریلیا انگلینڈ کے میچوں کی ٹکٹوں کی فروخت شروع کر دی گئی۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے ہیڈکوارٹر دبئی سے جاری بیان کے مطابق چیمپئنز ٹرافی کے لئے روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ کی ٹکٹیں ٹیلی فون اور ویب سائیٹ کے ذریعے بھی فروخت کی جائیں گی۔ ساتھ ہی انگلینڈ اور اسٹریلیا کے درمیان مقابلے کی ٹکٹیں بھی جاری کر دی گئیں ہیں۔ اہم میچوں کی محدود ٹکٹیں حاصل کرنے کے لئے شائقین کو جلدی انھیں خریدنا ہو گا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...