”دینی ووٹ تقسیم نہیں ہونا چاہئے“ منور حسن، ابوالخیر زبیر کا ملاقات میں اتفاق

لاہور (سٹاف رپورٹر) جمعیت علمائے پاکستان کے صدر صاحبزادہ ڈاکٹر ابوالخیر زبیرنے وفد کے ہمراہ منصورہ میں جماعت اسلامی کے امیر سید منور حسن سے ملاقات کی۔ وفد میں سیکرٹری جنرل جمعیت علمائے پاکستان قاری زوار بہادر اور سیکرٹری اطلاعات مولانا عبدالرشید رضوی بھی موجود تھے۔ سید منور حسن نے نائب امیر ڈاکٹر محمدکمال اور سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ کے ہمراہ وفد کا استقبال کیا، دونوں راہنماﺅں نے آئندہ انتخابات اور باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو کرتے ہوئے اس امر پر اتفاق کیا کہ دینی ووٹ کو تقسیم نہیں ہونا چاہئے، آئندہ انتخابات امریکی حامی اور مخالف قوتوں کے درمیان ہونگے دینی جماعتوں کو اسلام مخالف سیکولر قوتوں کا راستہ روکنے کیلئے متحد ہو جانا چاہئے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صاحبزادہ ابوالخیر زبیر نے اس خواہش کا اظہار کہا کہ متحدہ مجلس عمل میں شامل جماعتیں صوبائی سطح پر اجلاس بلا کر سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے لائحہ عمل بنائیں۔

ای پیپر دی نیشن