قومی جونیئر ہاکی ٹیم کا تربیتی کیمپ آج سے شروع ہو گا

لاہور (کامرس رپورٹر) دورہ یورپ کی تیاری کے لئے پاکستان جونیئر ٹیم کے ممکنہ کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ کا باقاعدہ آغاز آج سے نیشنل ہاکی سٹیڈیم لاہور میں شروع ہوگا۔ ایک روز کی تاخیر سے شروع ہونے والے کیمپ میںگزشتہ روز اعلان کردہ تمام کھلاڑیوں نے کیمپ کمانڈنٹ اور چیف کوچ رانا مجاہد کو رپورٹ کر دی۔ تربیتی کیمپ کے لئے اعلان کردہ کھلاڑیوں میں مظہر عباس، امجد علی، سجاد عباس، طلال خالد اور امین یوسف گول کیپر، خالد بھٹی، کاشف جاوید، فیصل قادر، کاشف شاہ، زوہیب اشرف، شجاعت علی (فل بیکس)، رضوان جونیئر، ایم توثیق، عماد شکیل بٹ، تصور عباس، ایم بلال خان، علی حسن فراز اور ایک شعیب (ہاف بیکس)، ایم عرفان، ایم عمر بھٹہ، ایم دلبر، علی شان، ایم سلیمان، ارسلان قادر، ایم عمیر، حافظ عمیر سردار، حافظ رضوان علی، اسد شبیر، ایم رضوان، ایم جعفر، عبدالکریم خان، عبدالقیوم ڈوگر، ایوب علی، احمد زبیر اور مزمل بھٹی (فاروڈز) شامل ہیں۔ جونیئر ہاکی ٹیم مینجمنٹ میں رانا مجاہد ہیڈ کوچ و مینجر، انجم سعید، دانش کلیم معاون کوچ، اسد عباس ٹیم ڈاکٹر ہونگے۔ قومی جونیئر ہاکی ٹیم دورہ یورپ میں جرمنی، بیلجیم اور ہالینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچز کی سیریز میں حصہ لے گی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...