مسلم لیگ ن سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر بات چیت چل رہی ہے، تعطل لیگی رہنماوں کی سرد مہری کے باعث ہوا: مولانا عطاءالرحمن

پشاور (ثناءنیوز) جمعیت علمائے اسلام (ف) خیبر پی کے کے نائب امیر مولانا عطاءالرحمن نے کہا ہے کہ پنجاب میں مسلم لیگ (ن) کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے بات چیت جاری ہے۔ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے چار پشاور چار کے امیدوار ارباب کمال کی جمعیت علمائے اسلام (ف) میں شمولیت کے اعلان کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں مولانا عطاءالرحمن نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے ساتھ مذاکرات میں تعطل لیگی رہنما¶ں کی سرد مہری کی وجہ سے پیدا ہوا تاہم اب مذاکرات جاری ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ دونوں جماعتوں کے مرکزی قائدین سیٹ ایڈجسٹمنٹ چاہتے ہیں لیکن پنجاب میں مسلم لیگ جے یو آئی (ف) سے بات چیت نہیں کر رہی اور خیبر پی کے میں بھی اپنی ساری خواہشات کی تکمیل چاہتی ہے۔

ای پیپر دی نیشن