لاہور (کلچرل رپورٹر) فلم‘ ٹی وی اور سٹیج کے نامور مزاحیہ اداکار افتخار ٹھاکر نے کہا ہے کہ میرا دعویٰ ہے کہ آج بھی اچھے سکرپٹس کو لیکر فلمیں بنائی جائیں تو فلم بینوں کو سینما آنے پر مجبور کیا جا سکتا ہے‘ ہمارے معاشرے میں ایسے بہت سے واقعات اور مسائل ہیں جنہیں موضوع بنا کر فلم کی شکل دیکر ہم معاشرے کی اصلاح کر سکتے ہیں۔ میں اس سے سو فیصد متفق ہوں کہ سٹیج ڈرامے میں مزاح کیساتھ اصلاح کا پہلو بھی ہونا چاہئے۔ یہ میرا مشاہدہ ہے کہ لوگ اس طرح کی چیزوں سے بہت جلدی سیکھتے اور اپنانے کی کوشش کرتے ہیں۔ میری فلم انڈسٹری سے وابستہ لوگوں سے اپیل ہے کہ وہ فلم کو عکسبندی کے مراحل پر آنے سے قبل سکرپٹ پر خصوصی توجہ دیں چاہے اس کے لئے کتنا وقت ہی کیوں نہ لگ جائے۔
اچھے سکرپٹس سے سینماﺅں کی رونقیں بحال کی جا سکتی ہیں : افتخار ٹھاکر
Apr 07, 2013