بیجنگ (اے پی پی) چینی سیاح 2012 میں بیرونِ ملک سیاحت پر 102 ارب ڈالر کی خطیر رقم خرچ کر کے سیاحت کے شعبے میں عالمی آمدن کا سب سے بڑا ذریعہ بن گئے۔ چینی سیاحوں کی جانب سے خرچ کی جانے والی یہ رقم گزشتہ برس خرچ کی گئی رقم سے چالیس فیصد زیادہ ہے۔ یہ اعداد و شمار اقوامِ متحدہ کی سیاحتی آرگنائزیشن کی جانب سے جاری کئے گئے ہیں۔ ان کے مطابق اب چینی دنیا میں سیاحت پر سب سے زیادہ رقم خرچ کرنے والی قوم ہیں جبکہ اس فہرست میں دوسرا اور تیسرا درجہ جرمنی اور امریکہ کا ہے۔