انسداد ڈینگی، چیف سیکرٹری نے ٹاونز کی سطح پر قائم ایمرجنسی رسپانس کمیٹیوں کی سربراہی مختلف محکموں کے سیکرٹریوں کو سونپ دی

لاہور (سپیشل رپورٹر) چیف سیکرٹری پنجاب نے انسداد ڈینگی کے لئے عوام میں شعور اجاگر کرنے اور بروقت حفاظتی اقدامات اٹھانے کے لئے صوبائی دارالحکومت میں ٹا¶نز کی سطح پر قائم ایمرجنسی رسپانس کمیٹیوں کی سربراہی مختلف محکموں کے انتظامی سیکرٹریوں کو سونپ دی۔ سیکرٹری لوکل گونمنٹ سکندر سلطان راجہ دا تا گنج بخش ٹا¶ن ایمرجنسی کمیٹی، سیکرٹری سکولز محمد اسلم کمبوہ سمن آباد، سیکرٹری کوآپریٹو ز ڈاکٹر طاہر احمد علامہ اقبال ٹا¶ن، سیکرٹری لیبر حسن اقبال راوی، سیکرٹری پاپولیشن الطاف ایزد خان گلبرگ ٹا¶ن، ممبر بورڈ آف ریونیو خالد چوہدری، سیکرٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کیپٹن (ر) زاہد سعید نشتر ٹا¶ن، سیکرٹری لائیو سٹاک عرفان الہی عزیز بھٹی ٹا¶ن اور سیکرٹری ماحولیات شیر عالم محسود واہگہ ٹا¶ن ایمرجنسی رسپانس کمیٹی کے سربراہ ہوں گے۔ 

ای پیپر دی نیشن