لاہور ( خصوصی رپورٹر) حمید نظامی پریس انسٹی ٹیوٹ آف پاکستان نے ”الیکشن کلچر۔ صورتحال اور تقاضے“ کے موضوع پر سیمینار کا اہتمام کیا ہے جو اس کے اپنے آڈیٹوریم واقع 4-C ایل ڈی اے فلیٹس، شاہراہ مجید نظامی نزد چائنہ چوک لاہور میں منگل 9 اپریل کو 2-30 بجے سہ پہر منعقد ہو گا۔ ایس ایم ظفر (سابق وفاقی وزیر قانون) صدارت کریں گے جبکہ جسٹس (ر) ناصرہ جاوید اقبال اور ایڈمرل (ر) جاوید اقبال مہمانان خصوصی ہونگے۔ مقررین میں فرخ سہیل گوئندی (سینئر تجزیہ کار) اور شاہد نذیر چودھری (سینئر صحافی) شامل ہیں۔