گوجرانوالہ (نوائے وقت رپورٹ) ریٹرننگ افسران نے لاہور ہائیکورٹ کے احکامات نظرانداز کر دیئے۔ ریٹرننگ افسران کے غیر ضروری سوالات کا سلسلہ جاری ہے۔ گوجرانوالہ میں ایک ریٹرننگ افسر کو سیر پر سواسیر مل گئے۔ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 101 گوجرانوالہ میں مسلم لیگ ن کے شوکت منظور چیمہ اور تحریک انصاف کے شاہ نواز چیمہ نے ریٹرننگ افسر کے سامنے حاضری دی۔ ریٹرننگ افسر نے شاہ نواز چیمہ سے سوال کیا کہ 15 پھلوں کے انگریزی نام بتائیں۔ امیدوار نے جواب دیا کہ اورنج، ایپل گریپ اور 12 کیلے، ہو گئے 15 پھل۔ ریٹرننگ افسر نے شوکت چیمہ سے سوال کیا کہ اے بی سی سنائیں۔ امیدوار نے جواب دیا چھوٹی اے بی سی ڈی سناﺅں یا بڑی۔ ریٹرننگ افسر نے دونوں کے کاغذات نامزدگی منظور کر لئے۔
15 پھلوں کے انگریزی نام بتائیں: ریٹرننگ افسر اورنج، ایپل ‘گریپ اور 12 کیلے، ہو گئے 15 پھل‘ اے بی سی چھوٹی سناﺅںیا بڑی امیدواروں کے جواب
Apr 07, 2013