اسلام آباد (اے پی اے + ثنا نیوز) قائد آل پاکستان مسلم لےگ سابق صدر پروےز مشرف نے کہا ہے کہ ملک مےں کسی کو حق نہےں کہ وہ مذہبی بنےادوں پر اےک دوسرے پر کےچڑ اچھالےں اور فتوے لگائےں، ملک کے تمام مکاتبِ فکر کو فرقہ وارانہ اور لسانی فسادات کے عفرےت کو ختم کرنے کے لئے قومی سوچ اور ملی وحدت پر عمل اور اپنی صفوں مےں باہمی رواداری اور برداشت جےسے جذبات کو فروغ دینا ہو گا، مسلمان دنےا کی کل آبادی کا تقرےباً1/4 ہےں، وہ صرف اور صرف آپس مےں اتحاد کے فقدان کی وجہ سے دنےا مےں تنقےد اور ظلم و زےادتی کا شکار ہےں، حلقہ این اے 48 سے خود الیکشن لڑرہاہوں ،عوام کو آئندہ انتخابات مےں آل پاکستان مسلم لےگ کی حمایت کرکے شاہےن پر اپنی حمایت کی مہر ثبت کرنا ہو گی۔ وہ صوبہ خےبر پی کے، گلگت بلتستانکے وفود سے ملاقات کے دوران گفتگو کر رہے تھے۔ علاوہ ازیں مسلم لیگ ق کے سینئر نائب صدر سلطان گل اور گجر قومی موومنٹ کے صدر حاجی زریں خاں گجر نے پرویز مشرف کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے اے پی ایم ایل میں اپنے ساتھیوں سمیت شمولیت کا اعلان کر دیا۔