نارووال (اے پی اے) مسلم لیگ (ن) کے رہنما چودھری احسن اقبال نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے ناقدین کو آئندہ انتخابات میں منہ کی کھانی پڑے گی، مسلم لیگ (ن) عوامی جماعت ہے جس نے ہمیشہ عوامی مفادات میں فیصلے کئے اور اتحادی حکمرانوں نے لوڈ شیڈنگ، دہشت گردی، مہنگائی اور بےروزگاری کے تحفے دئیے، نوازشریف اقتدار میں آکر عوام کی محرومیوں کا ازالہ کرینگے۔