ملک بھرمیں عام انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کےآج آخری روز امیدواروں کی قسمت کافیصلہ کیاجارہاہے، کراچی کے حلقہ این اے دو سو پچاس سے پرویزمشرف کے کاغذات نامزدگی مسترد کردیئے گئےہیں،ان کےخلاف گیارہ اعتراضات دائر کیے گئے تھے،این اے اڑتالیس اسلام آباد سے ریٹرننگ افسر نے پرویزمشرف کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا ہے جب کہ این اے بتیس چترال سے ان کےکاغذات منظور کرلیے گئےہیں،این اے ایک سو ستتر سے جمشید دستی کے کاغذات بھی نامنظور کردیئے گئے ہیں،ریٹرننگ افسر کا کہنا ہے کہ ہائیکورٹ نے جمشید دستی کےحق میں فیصلہ کیا تو ان کےکاغذات منظور کرلیے جائیں گے،این اے ون پشاور سے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے کاغذات نامزدگی منظور کرلیے گئے ہیں،راولپنڈی کے حلقہ این اے باون سے مسلم لیگ نون کے رہنما چودھری نثار کی جانب سے تصدیقی سرٹیفکیٹ پیش کرنے پران کےکاغذات درست قرار دے دیئےگئے ،جب کہ این اے ایک سو چھ سے پیپلزپارٹی کے رہنما قمرزمان کائرہ اوراین اے ایک سو ننانوے اور پی ایس چار سے خورشید شاہ اور این اے دوسو اٹھارہ سے مخدوم امین فہیم کےکاغذات بھی منظور کرلیے گئے ہیںِِِ،لاہور کےحلقہ این اے ایک سو اکیس سےجاوید ہاشمی،میاں مرغوب،فرید پراچہ اوراورنگ زیب برکی ،این اے ایک سو تیس سے ثمینہ خالد گھرکی کے کاغذات درست قرار دیئے گئے ہیں، لاہور کے حلقہ این اے ایک سو انتیس، پی پی ایک سو انسٹھ اور پی پی ایک سو اکسٹھ سے مسلم لیگ ن کے رہنما شہباز شریف کے کاغذات نامزدگیوں پر عائد اعتراضات پر بحث مکمل کرکے فیصلہ محفوظ کرلیا گیا، این اے ایک سو انیس سے حمزہ شہباز اور این اے ایک سو اکیس سے جماعت اسلامی کے فرید احمد پراچہ کے کاغذات نامزدگیوں پر بھی فیصلے محفوظ کرلئے گئے۔ این اے ایک سو پچیس سے مسلم لیگ ہم خیال کے ہمایوں اخترخان کے کاغذات نامزدگی پر دائر اعتراضات پر مزید سماعت آج ہوگی،ملتان میں کاغذات کی جانچ پڑتال کے دوران اعتراضات کی سماعت مکمل کرلی گئی ہے اور فیصلہ آج سنایاجائےگا،جب کہ سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس ایک سوبارہ سے ایم کیوایم کے وسیم اخترکےکاغذات نامزدگی پرفیصلہ بھی آج ہی سنایا جائے گا.
عام انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کاآج آخری روز،این اے دو سوپچاس کراچی سے پرویزمشرف اور این اے ایک سو ستترسے جمشید دستی کےکاغذات نامزدگی مسترد ،این اے بتیس چترال سےمنظور،عمران خان چودھری نثار، قمرزمان کائرہ اور خورشید شاہ کےکاغذات بھی درست قرار دے دیئے گئے.
Apr 07, 2013 | 14:30