بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ اختر مینگل چار سال بعد کوئٹہ پہنچ گئے،کہتےہیں بلوچستان کے حالات کی بہتری کےلیے پرامید ہیں.

Apr 07, 2013 | 15:11

سٹی رپورٹر

کوئٹہ ائرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اخترمینگل کاکہنا تھا کہ گزشتہ پانچ سال کےدوران ہماری سیاسی جدوجہد کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کی گئیں،پارٹی کارکنوں کو شہید کرکے ہمارے بازو کاٹے گئے لیکن ہم پرعزم ہیں اور اپنی جدوجہد کو جاری رکھیں گے،ان کاکہنا تھا کہ بلوچستان کا مسئلہ سیاسی ہے،ملک بھرمیں انتخابات کی تیاریاں جاری ہیں لیکن بلوچستان میں لاشیں گرائی جارہی ہیں،انہوں نے کہا کہ صوبے میں نوگو ایریاز موجود ہیں ،جن کے خاتمے اور امن قائم کرنے کےلیے ترجیحی اقدامات کیے جائیں ،بی این پی کے سربراہ نے واضح کیا کہ حکمرانوں نے ہوش کے ناخن نہ لیے توصوبے کےحالات مزید خراب ہوں گے.

مزیدخبریں