کوئٹہ میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اگرسیاسی جماعتوں کی جانب سے 62,63کی شقوں پر پہلے سے ہی کام کرلیا جاتا توامیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے وقت مسائل پیدا نہ ہوتے، ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ آئندہ عام انتخابات میں سیٹ ٹو سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے لئے ن لیگ اور تحریک انصاف سے بات چیت جاری ہے،سید منورحسن نے قوم پرست جماعتوں کی جانب سے انتخابی عمل میں حصہ لینا خوش آئند قرار دیا۔
گذشتہ حکومت نے پانچ سالہ دور میں لوٹ مار اور کرپشن کے سوا کچھ نہیں کیا،سیاسی جماعتوں کو آرٹیکل 62اور 63پرپورا اترنے والے امیدواروں کو آگے لانا چاہئے تھا. جماعت اسلامی کے امیرسید منور حسن
Apr 07, 2013 | 15:15