ملک بھر میں غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے، اور بجلی کا شارٹ فال تینتالیس سو میگاواٹ تک پہنچ گیا ہے۔

ترجمان واپڈا کے مطابق بجلی کی کل پیداوار سات ہزار دو سو پینتالیس میگا واٹ جبکہ طلب گیارہ ہزار پانچ سو پینتالیس میگا واٹ ہے۔ پن بجلی سے دوہزار تین سو تیس، جنکوز سے سولہ سو تیس جبکہ آئی پی پیز سے بتیس سو پچاسی میگاواٹ بجلی حاصل کی جارہی ہے۔ جس میں سے کے ای ایس سی کو چھ سو بیس میگا واٹ بجلی فراہم کی جارہی ہے۔  دوسری جانب ملک کے مختلف علاقوں میں غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ جاری ھے جسکے باعث کئی شہروں اور دیہاتوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ پندرہ گھنٹے تک پہنچ چکا ھے جبکہ راولپنڈی کے اکثر علاقوں میں آج صبح سے سات گھنٹے تک لوڈشیڈنگ کی گئی۔

ای پیپر دی نیشن