منصوبہ بندی کمیشن کے مطابق پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت اب تک انفراسٹرکچر کے منصوبوں کےلئے پچہتر ارب چالیس کروڑ،سوشل سیکٹرکے منصوبوں کےلئے تریسٹھ ارب تیس کروڑ،ایرا کےلئے دو ارب اسی کروڑ اور دیگر منصوبوں کےلئے ایک ارب نوے کروڑ روپے جاری کئے جاچکے ہیں۔پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام کا کل حجم تین کھرب ساٹھ ارب روپے ہے جس میں سے دو کھرب تینتیس ارب پلاننگ کمیشن،ستائیس ارب کابینہ ڈویژن اور ایک کھرب کے فنڈ اقتصادی امور ڈویژن نے جاری کرنے ہیں۔پی ایس ڈی پی کے تحت فنڈز کا اجراء سست روی کا شکار ہے اور خدشہ ہے کہ فنڈز کا بڑا حصہ رواں مالی سال بھی کٹوتی کی نذر ہو جائے گا۔