پاکستان نے ہماری جدوجہد آزادی میں بہت ساتھ دیا، مستحکم معاشی تعلقات چاہتے ہیں: بوسنیائی سفیر

Apr 07, 2014

اسلام آباد (جاوید صدیق) پاکستان میں بوسنیا ہرزیگوونیا کے سفیر ندیم سیکاراوج نے کہا ہے کہ پاکستانی صنعتکار بوسنیا میں ٹیکسٹائل، چمڑے اور دوسری مصنوعات کی صنعتیں لگا کر یورپی ممالک میں اپنا سامان فروخت کر سکتے ہیں۔ وقت نیوز کے پروگرام ’’ایمبیسی روڈ‘‘میں انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ سربیا نے بوسنیا کے مسلمانوں کے خلاف جو مظالم اٹھائے ہیں ان پر بین الاقوامی عدالت انصاف اور جنگی جرائم ٹریبونل نے سزا دی ہے لیکن ان کو وہ سزا نہیں ملی جس کے وہ مستحق تھے۔ بوسنیا کے سفیر نے کہا کہ پاکستان نے بوسنیا کی آزادی کی جدوجہد میں بھرپور ساتھ دیا ہم پاکستان سے مستحکم معاشی تعلقات بھی چاہتے ہیں۔ ندیم نے کہا ہے کہ ان کی کوشش ہے کہ ان کے عہد سفارت میں پاکستان اور بوسنیا ہرزیگوونیا کے تعلقات میں وسعت پیدا ہو۔ بوسنیا پاکستان کو پانی سے بجلی پیدا کرنے کی ٹیکنالوجی اور  مہارت فراہم کر سکتا ہے کیونکہ بوسنیا ساری بجلی پانی سے حاصل کرتا ہے۔

مزیدخبریں