اسلام آباد(خبر نگار) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما و سینٹ میں قائد ایوان راجہ ظفر الحق نے کہا کہ اسلامی ممالک کی نمائندہ تنظیم او آئی سی مردہ ہو چکی ہے۔ موجودہ حالات میں پاکستان کی موجودہ قیادت سمیت مسلم دنیا پر کوئی ایسی شخصیت نہیں ہے جو صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے کوشش کر سکے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن کے زیراہتمام کنونشن میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ مصر کی صورت حال وقتی سلسلہ ہے یہ زیادہ دیر نہیں چلے گا۔ اس موقع پر جماعت اسلامی پاکستان کے نو منتخب امیر سراج الحق نے کہا کہ طالبان سے مذاکرات مرکزی حکومت کی صلاحیتوں کا امتحان ہے۔