لاہور (اے این این) پیپلزپارٹی کے سینیٹر صفدر عباسی نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو کی مسلم لیگ( ن) پر تنقید سے زرداری کی دوغلی مفاہمتی پالیسی بے نقاب ہوگئی ہے‘ نجکاری ملک اور قوم کے مفاد میں نہیں تمام سیاسی جماعتوں کو نجکاری کے خلاف متحد ہونا چاہیے‘ پیپلزپارٹی کو بھٹو اور بے نظیر کی پارٹی بنانے کیلئے اسے مفاد پرست ٹولے سے آزاد کروانا ہو گا۔ انہوں نے کہا بلاول خود تنقید نہیں کرتے بلکہ آصف زرداری ان سے مسلم لیگ (ن) اور دیگر جماعتوں پر تنقید کرواتے ہیں۔ اور بعد میں آصف علی زرداری خود مفاہمت کی بات کرتے ہیں۔