تحریک انصاف کے کسی ایم پی اے نے الگ ہونے کیلئے نہیں کہا: جاوید ہاشمی

Apr 07, 2014

پاکستان تحریک انصاف کے صدر مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ ہمیں گڈ اور بیڈ  طالبان کے  چکر سے نکلنا چاہیے، اگر حکومت نیک نیتی کے ساتھ  امن کیلئے کوششیں کرے تو ایک گولی چلائے بغیر پاکستان میں امن قائم ہوسکتا ہے، یہ بات انہوں نے اتوار کو آن لائن سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ طالبان کسی نہ کسی سطح پر ماضی میں پاکستان کے خواص کی آنکھوں کا تارا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے کسی ایم پی اے نے الگ ہونے کیلئے نہیں کہا۔ انہیں پارٹی معاملات پر اختلاف تھا۔

مزیدخبریں