ملک و قوم کا وقار دائو پر لگانیوالے سیاستدان خونی انقلاب کیلئے تیار ہوجائیں: جمشید دستی

Apr 07, 2014

آزادرکن قومی اسمبلی جمشید دستی نے کہا ہے کہ ملک اور قوم کا وقار دائو پر لگانے والے سیاستدان عوام کے خونی انقلاب کیلئے تیار ہو جائیں۔ وہ اتوار کو حبیب اللہ جوئیہ کی رہائش گاہ پر میڈیاسے گفتگو کررہے تھے۔ قبل ازیں انہوںنے میانوالی کے جناح حال میں کالا باغ ڈیم کے حوالے سے ’’قلم برائے امن‘‘کے تحت منعقدہ سیمینار میں شرکت کی۔ واپسی پر حبیب جوئیہ کے گھر ’’ٹی پارٹی‘‘میں شرکت کی۔ انہوںنے کہا جنوبی پنجاب کی محرومیاں ختم کرنے کے دعویدار میاں برادران اب پورے پنجاب کو مسائل کی دلدل میں دھکیل چکے ہیں۔

مزیدخبریں