اسلام آباد (آن لائن) اپریل کے آخری ہفتے میں دنیا بھر میں متعین پاکستانی سفیروں کی بین الاقوامی کانفرنس بلانے کا فیصلہ کیاگیا ہے جس کا مقصد انہیں پاکستان کی نئی حکومت کی ترجیحات سے آگاہ کرنا اور پاکستان کی دنیا بھر کے ممالک سے اقتصادی سفارتکاری کو فروغ دینا ہے۔ باخبر ذرائع نے ’’آن لائن‘‘ کو بتایا کہ وزارت خارجہ نے اس کانفرنس کیلئے وزیراعظم کو 22 سے 24 اپریل یا 28 سے 30 اپریل کی تاریخیں دی ہیں اور ان سے منظوری ملتے ہی اس کا باقاعدہ اعلان متوقع ہے ۔ کانفرنس کا مقصد تجارت‘ سرمایہ کاری اور پاکستان کی خارجہ پالیسی اور پاکستان کا سافٹ امیج اجاگر کرنا ہے۔