2013ء کے دوران نیٹو سپلائی کی مد میں 28 کروڑ 14 لاکھ روپے ڈیوٹی چوری کا انکشاف

Apr 07, 2014

اسلام آباد (آئی این پی) نیٹو سپلائی کی مد میں گذشتہ سال کے دوران 28 کروڑ 14 لاکھ روپے کی ڈیوٹی چوری کا انکشاف ہوا ہے۔ 2013ء میں طورخم‘ چمن بارڈر سے 6635 گاڑیاں جبکہ 5820 کنٹینر افغانستان گئے جبکہ ان پر 24 ہزار روپے فی جی ڈی (گڈز ڈیکلریشن) کے حساب سے 29 کروڑ 89 لاکھ 20 ہزار روپے ڈیوٹی بنتی تھی۔ اسکے برعکس محکمہ کسٹم نے گذشتہ سال کے دوران کسٹم حکام نے صرف 730 جی ڈیز درج کرکے صرف ایک کروڑ 75 لاکھ روپے ڈیوٹی وصول کی۔

مزیدخبریں