لاہور (آئی این پی) صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ خان نے کہا ہے کہ پرو یز مشرف کے مستقبل کا فیصلہ حکومت نے نہیں، حکومت پر اس حوالے سے کوئی دبائو نہیں۔ عدالت نے کر نا ہے‘ملک میں آئین اورقانون کی حکمرانی کو یقینی بنایا جا ئیگا کسی قسم کے مک مکا کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ طالبان سے مذاکرات کی کا میابی کا قومی امکان ہے ‘پنجاب بھر میں جہاں بھی ضرورت ہو گی ہم دہشت گردوں کے خلاف کا رروائی کر ینگے ۔ ایک انٹرویو کے دوران صوبائی وزیر قانون نے کہا کہ ہم پرویز مشرف سے کوئی انتقام نہیں لے رہے ہم صرف آئین اور قانون کی حکمرا نی قائم کرنا چاہتے ہیں جس میں کسی قسم کی رکاوٹ کو برداشت نہیں کیا جا ئیگا ۔ انہوں نے کہا کہ پر ویز مشرف کو چاہیے کہ وہ ملک سے بھاگنے کی کوشش کر نے کی بجائے عدالتوں کا سامنا کریں۔ سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ پر ویز مشرف کے معاملے پر حکو مت پر کسی قسم کا کوئی دبائو اور نہ ہی حکو مت ایسے کسی دبائو کو قبول کر یگی بلکہ سب کچھ آئین اور قانون کے مطابق ہی ہو گا ۔
مشرف کا فیصلہ عدالت نے کرنا ہے، حکومت پر کوئی دبائو نہیں : رانا ثناء اللہ
Apr 07, 2014