اسلام آباد (اے پی اے) سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پٹرولیم و قدرتی وسائل کا اجلاس آج پیر کو ہوگا جس کی صدارت چیئرمین کمیٹی سنیٹر محمد یوسف کریں گے۔ اجلاس میں ملک میں پٹرولیم مصنوعات بشمول پٹرول‘ ڈیزل اور مٹی کے تیل کی افغانستان برآمد کی حکومتی اجازت کے بعد قومی خزانے کو پہنچنے والے بھاری مالی خسارے کے حوالے سے بات کی جائیگی۔ سنیٹر الیاس بلور نے اس حوالے سے توجہ دلائو نوٹس بھی پیش کیا تھا۔
سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پٹرولیم و قدرتی وسائل کا اجلاس آج ہوگا
Apr 07, 2014