ججز نظربندی کیس: افتخار چودھری سمیت اعلیٰ عدلیہ کے ججوں کے بیانات تاحال ریکارڈ نہ کئے جاسکے

اسلام آباد (آن لائن) وفاقی پولیس نے ججز نظربندی کیس میں سابق صدر پرویز مشرف کیخلاف سپریم کورٹ کے سابق چیف جسٹس افتخار محمد چودھری سمیت اعلیٰ عدلیہ کے ججز کے بیانات تاحال ریکارڈ نہیں کئے۔ اور سارا معاملہ درخواست گزار اسلم گھمن ایڈووکیٹ پر ڈالتے ہوئے ان سے کہا ہے کہ وہ شواہد کیلئے ججز کے بیانات عدالت میں خود پیش کریں۔ جبکہ سابق رجسٹرار ڈاکٹر فقیر حسین نے درخواست گزار سے ججز کے بیانات کی ریکارڈنگ بارے کسی بھی قسم کا کوئی تعاون کرنے سے انکار کردیا تھا۔ درخواست گزار نے رجسٹرار طاہر شہباز سے آخری بار ججز کے بیانات بارے رابطہ کریں گے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...