چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل راشد محمود اہم دورے پر سری لنکا پہنچ گئے

کولمبو (اے پی اے) چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل راشد محمود انتہائی اہم دورے پر سری لنکا پہنچ گئے۔ کولمبو میں پاکستانی ہائی کمشن نے بتایا ہے جنرل راشد محمود اپنے سری لنکن ہم منصب کی دعوت پر اتوار کو کولمبو پہنچے ہیں۔ اپنے چار روزہ سرکاری دورے کے دوران جنرل راشد محمود سری لنکن ملٹری اکیڈمی بھی جائیں گے۔ ڈیفنس سروس کمانڈ اینڈ سٹاف کالج کے دورے کا بھی امکان ہے جہاں وہ پاکستان کی سکیورٹی صورتحال پر خطاب کریں گے۔

ای پیپر دی نیشن